کاسرگوڈ 2؍اپریل (ایس او نیوز) چکمگلورو کے ایک نوجوان نے کاسرگوڈ کے قریب چارکلا پارنالم میں نیشنل ہائی وے پر دن دہاڑے اپنا گلا کاٹ کرخودکشی کرلی ہے۔ مہلوک شخص کانام ہریش نائک بتایا جاتا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہریش نے ایک گنے کا رس بیچنے والے کے پاس رکھا ہوا تیز دھار والا بھاری چاقو اٹھا لیا اور پلک جھپکتے میں اپنے ہی ہاتھوں اپنا گلا کاٹ ڈالا۔اس کی جیب میں موجود شناختی کارڈ کی وجہ سے اس کا اتہ پتہ معلوم ہوا، لیکن اس کے انتہائی اقدام کی کوئی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوکمارن،ودیا نگر کے سرکل انسپکٹر بابوپیرنگوتھ اور سب انسپکٹر ونود نے عملے کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیااور معاملہ درج کرتے ہوئے چکمگلورو پولیس کو معلومات فراہم کی تاکہ ہریش کے گھر والوں کو اس کی اطلاع دی جاسکے۔